• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، فوجی اڈے، صوبائی کونسل کے سربراہ پر خودکش حملے، 34 ہلاک

غزنی، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے غزنی اور زابل میںخودکش بم دھماکوں میں 34افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق غزنی میں فوجی گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے میں داخل ہو کر اڑا دی جس کے نتیجے میں 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، افغان میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد 31بتائی ہے، دوسری جانب زابل میں خودکش بمبار نے صوبائی کونسل کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، اس حملے میں تین افراد مارے گئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں،زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بایت حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخم آئے، تاہم ان کے ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے یا تردید سے گریز۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی کے نواح میں واقع قلعہ جوز کے علاقے میں فوجی اڈے پر کار بم حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 24 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے مشرقی غزنی میں ہونے والا خودکش حملہ حالیہ چند ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز پر خونریز ترین حملہ ہے۔ صوبہ غزنی میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین