• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، موجودہ اور سابق وزرائے اعظم پر رشوت کا الزام، تحقیقات جاری

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان کے موجودہ وزیر اعظم یوشید ہیدے سوگا اور سابق وزیر اعظم شنزو آبے سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال اور سیاسی رشوت ستانی کے الزامات کے بعد زبردست سیاسی بحران کا شکار ہوگئے ہیں اور دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ اپوزیشن نے بھی حکومت پر زبردست دباؤ بڑھا رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے دورے حکومت 2013ء سے 2019ء کے درمیان میں ان کے حلقہ انتخاب کے علاقے یاماگوچی کین سے معروف شخصیات کیلئے ساکورا پارٹی کیلئے ٹوکیو کے پرتعیش ہوٹلوں میں عشائیے اور رہائش کا اہتمام کیا جاتا رہا اور مہمانوں سے فی کس 5؍ ہزار ین بھی لئے گئے لیکن اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہوتے رہے۔

تازہ ترین