• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وصولیاں، ڈیوٹیز، ٹیکسز جمع کرنے میں سہولت، متعلقہ بینک برانچیں آج دیر تک کھلی رہیں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومتی وصولیاں، ڈیوٹیز،ٹیکسز جمع کرنے میں سہولت کے لیے متعلقہ بینک برانچیں پیر کو دیر تک کھلی رہیں گی اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیر 30 نومبر 2020ء کو متعلقہ برانچیں اس وقت تک کھلی ر ہیں گی جب تک نفٹ کی جانب سے حکومتی ٹرانزیکشنز کی خصوصی کلیرنگ کیلئے ضروری ہو حکومتی وصولیاں ،ڈیوٹیز ،ٹیکسز جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں پیر 30 نومبر کو 9 بجے رات تک کھلی رہیں گی جس کیلئے نفٹ (NIFT) کی جانب سے اسی دن شام چھ بجے تک خصوصی کلیرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین