• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن کے فٹبالر میرا ڈونا طبی موت مرے یا قتل کیا گیا ؟

راولپنڈی (جنگ نیوز)ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی موت طبعی تھی یا ان کو قتل کیا گیا، ارجنٹائن کے حکام کو دال میں کالا نظر آنے لگا۔

پولیس کا میرا ڈونا کے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپہ ،دیکھ بھال پر مامور نرس کا جھوٹ بولنے کا اعتراف رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کےشعبہ صحت کے حکام کو میرا ڈوناکے قتل کا خدشہ ہے تاہم فی الحال میرا ڈونا کے انتقال کے سارے اشارے طبعی موت کے ہی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی دل کا دورہ انتقال کا باعث بتایا گيا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پولیس نے میرا ڈونا کے ڈاکٹر کے گھر اور نجی کلینک پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، چھاپے کا مقصد میراڈونا کے علاج میں مبینہ غفلت کا پتہ چلانا بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب آنجہانی فٹبالرکی دیکھ بھال پر مامور نرس نے بھی جھوٹ بولنےکا اعتراف کرلیا اور کہاکہ آخری دن وہ میرا ڈونا کے کمرے میں گئی ہی نہیں، اس سے جھوٹ بلوایا گیا۔

تازہ ترین