• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسوس لوگوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا، یاسمین راشد

لاہور(صباح نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ افسوس ہے لوگوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا، میں شروع سے کہہ رہی ہوں بڑے اجتماع سے گریز کریں ملتان میں جلسے کا شور مچا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، باقی تمام شہروں کی نسبت اس وقت ملتان میں شرح سب سے زیادہ12 فیصد ہے، متاثرہ افراد کی شرح بڑھنے سے ہم پریشان ہیں،پنجاب میں کورونا کے سنجیدہ کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں،اس وقت پنجاب میں 1 لاکھ 18ہزار 511کیسز ہیں، پنجاب میں 997 افراد میں سے143افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ پنجاب میں 19لاکھ 70ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،پنجاب میں کورونا سے2979 کوگ انتقال کر گئے ہیں، پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 19 اموات رپورٹ ہوئیں، پنجاب کے اندر 40ہزار لوگ آئیسولیٹ کیے ہوئے۔

تازہ ترین