• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول ایجوکیشن نے ایم اے ایجوکیشن کو پروفیشنل ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ کا متبادل تسلیم کر لیا

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایم اے ایجوکیشن کو پروفیشنل ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ کا متبادل تسلیم کر لیا۔ جس کے بعد ایم اے ایجوکیشن ڈگری رکھنے والے سکول اساتذہ کو بی ایڈ اور ایم ایڈ کی پروفیشنل ڈگری کے حصول سے استثنی دے دیا گیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایم اے ایجوکیشن میں ڈگری کو بھی پیشہ ورانہ تعلیم تسلیم کر لیا ہے۔ ایسے ایجوکیٹرز جنہوں نے ایم اے ایجوکیشن کیا ہوا تھا اور ان کے پاس پیشہ ورانہ ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ نہیں تھی ان کو اب نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری اب پیشہ ورانہ تعلیم بی ایڈ اور ایم ایڈ کے برابر شمار ہوگی۔ یہ فیصلہ سپیشل سیکرٹری محمد سہیل شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
تازہ ترین