• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کے ب فارم اندراج کیلئے کم از کم 6ماہ کا وقت دیا جائے،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ لاکھوں طلباء کے بے فارم کا اندراج 30 نومبر تک ممکن نہیں نادرابھی اتنی بھاری تعداد میں ب فارم بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، طلباء کےب فارم اندراج کے لئے کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اساتذہ رہنمائوں چوہدری سرفراز، سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، جام صادق ودیگر نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ دوسری طرف اسکول بند ہونے کے باوجود ڈینگی ایکٹیویٹی جاری ہے حالانکہ اس وقت ڈینگی کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن روزانہ ہیڈز کو 30 تصاویر بھجوانے کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے کورونا وباء میں مسلسل اضافے کے باعث اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کو سکولوں میں طلب کرنا ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین