• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل کا انتخاب بدنظمی کے سبب متنازعہ ہوگیا ،منیراحمد کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین منیراحمد خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل کے انتخاب کوئٹہ پولنگ سٹیشن میں بدنظمی و غیر ذمہ داران رویوں سے انتخاب کا عمل متاثر اور متنازعہ ہوگیا ہے کل کوئیٹہ پولنگ سٹیشن پر کُل 958 ووٹوں کی پرچی کاٹی گئی تاہم پولنگ میں گنتی 952 ووٹوں کی ھوئی جبکہ 14 ووٹ ناکارہ شمار کئے گئے جبکہ چھ ووٹ کی بابت پریذائیڈنگ آفیسر صاحب نے کوئی رپورٹ نہیں دی جبکہ استعمال شدہ اور ووٹوں کی پیٹی سے برآمد شدہ ووٹوں کی تعداد برابر ہونی چاہئیے تھی مگر 6 ووٹوں کے فرق کو نظر انداز کرنے سے تین امیدواروں نجم الدین مینگل جو صرف 4 ووٹوں کی برتری سے غیر سرکاری طور پر کامیاب قرار پائے جبکہ ایوب ترین و اکبر شاہ کے ووٹ برابر رہے ایسی صورتحال میں ان چھ ووٹوں کی عدم دستیابی و عدم نشاندہی نے تین امیدواروں کی کامیابی پر گہرا اور فیصلہ کُن اثر ڈالا ہے جس کی وجہ سے تین امیدواروں کی بابت حتمی فیصلہ ھونا ابھی باقی ہےجبکہ مزید مستعزاد یہ کہ پولنگ و گنتی ختم ھونے کے بعد کل سے آج تک ریٹرننگ آفیسر و ایڈوکیٹ جنرل صاحب نے دانستہ یا غیر دانستہ،نیک نیتی یا بدنیتی سے کوئیٹہ و نوشکی و دیگر اضلاع کے الیکشن کا ریکارڈ/مواد اپنے گھر میں ذاتی/شخصی تحویل میں رکھا جس سے ووٹوں کے تقدس و حفاظت، خفیہ رہنا مشکوک ھوگیا ہےاس کے اندر ردوبدل کا عمل ممکن و آسان و قرین قیاس ہوسکتا ہے۔ اس لئے جہاں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق 6 سے کم ہے ان کی حد تک انتخابی عمل مشکوک و قابل اعتراض بن گیا ہے اس لئے کوئٹہ پولنگ سٹیشن پر ہم دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تازہ ترین