• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر لیاقت سنی کا اغوا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،اختر لانگو

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی سنٹرل کونسل کے رکن و پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو، ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے جامعہ بلوچستان کے پروفیسر لیاقت سنی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے، بیان میں بی این پی کے اراکان اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا دعوی کرنے والے حکمران محض چند گھنٹوں کی مسافت پر واقعہ علاقے میں امن کی بحالی میں ناکام ہیں، جامعہ بلوچستان کے پروفیسر لیاقت علی سنی کا اغوا قیام امن کے مقاصد کے لئے اربوں روپے خرچ کرنے والی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور صوبائی حکومت کے ان دعووں کی نفی ہے جس میں بحالی امن کا راگ الاپا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پروفیسر لیاقت سنی کا اغوا ایک عام واقعہ نہیں بلکہ بلوچستان کے جوانوں اور درس و تدریس سے وابستہ افراد کو تعلیم سے دور کرنے کا ایک حربہ ہے، پروفیسر کے اغوا سے بحالی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے اور یہ واضح ہوا ہے کہ عوام حکومتی اقدامات نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہیں۔ بی این پی مغوی پروفیسر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے درس و تدریس سے وابستہ افراد کو یقین دلاتی ہے کہ بلوچستان میں اساتذہ کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے۔
تازہ ترین