• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر لیاقت سنی کا اغواء شہریوں کیلئے باعث تشویش ہے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے بلوچستان یونیورسٹی براہوئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ /براہوئی کے معروف لکھاری دانشور پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دن دہاڑے تعلیم جیسے اہم ترین شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز کا اغواء تشویشناک ہے جس سےاساتذہ اور تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد عدم تحفظ کا شکار ہیں ڈاکٹر لیاقت سنی کے اغواء کے خلاف آج تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ پروفیسر کے اغواء سے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تشویش میں مبتلا ہیں ڈاکٹر لیاقت کی فوری بحفاظت بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے اگر حکمرانوں نے ان کوجلد بازیاب نہ کرایا تو نیشنل پارٹی احتجاج کے ہر جمہوری راستہ اختیار کرے گی۔
تازہ ترین