• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا:سیاسی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے، میڈیکل ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کی جانب سے ملتان میں بڑی سیاسی اجتماع کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ملتان وینٹی لیٹرز کے استعمال میں بھی سب سے آگے ہے جبکہ کورونا کے سب سے زیادہ ایکٹو کیسز ملتان میں ہیں ایسی صورتحال میں کسی بھی سیاسی اکٹھ کا ہونا قابل تشویش ہے ایسے موقع پر تمام سیاسی رہنماؤں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ عرصے کے لئے جلسے روک دینے چاہیں اور صوبائی و ضلعی حکومت کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے ملتان میں موثر سمارٹ لاک ڈاون کرے ورنہ ہسپتالوں میں پہلے ہی جگہ ختم ہو چکی ہے بعدازاں صورتحال قابو میں کرنا مشکل ہو جائیگی۔
تازہ ترین