• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر بلیک لسٹ مسافر زیر حراست

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بلیک لسٹ مسافرکو تحویل میں لیکر سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر دبئی جانے والے مسافر خانیوال کے رہائشی قاسم علی کو ایف آئی اےنے امیگریشن کونٹر سے تحویل میں لیا ایف آئی اے کے مطابق مسافر کا نام بلیک لسٹ میں درج ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا،جس سے مزید تفتیش کے لئےسرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین