• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر از خود گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی نہ صرف مانیٹرنگ کر رہا ہوں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی چیک کی جارہی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈویژن بھر کے129پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 2109چھاپے مارے، 129 گراں فروشوں کو 1لاکھ 97ہزار 2 سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔ دوسری جانب کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن کی ترقی کیلئے خصوصی احکامات جاری کردیے۔متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 3سالوں کی ترقیاتی سکیمیں بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملتان شہر کی ترقی کیلئے ملتان پیکج پر کام جاری ہے، ترقیاتی سکیمیں بناکر شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔
تازہ ترین