• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری لہر پولیس کے لئے کمائی کا ذریعہ

پشاور( احتشام طورو ٗوقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا کی دوسری لہر نے پولیس کے لئے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ، متعلقہ انتظامی اداروں کے دورے سے قبل دکانداروں کو باقاعدہ اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے صدر، یونیورسٹی ٹاون ، اندرون شہر قصہ خوانی، ہشتنگری، نمک منڈی، ریلوے پھاٹک، فردوس پھاٹک، حیات آباد، سمیت دیگر علاقوں میں دکاندار رات گئے دکانیں کھول کر بیٹھے رہتے ہیں اس کی سرپرستی مقامی تھانوں کی انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس آفسران کے دورے سے قبل پولیس اسٹیشنز سے دکانداروں کو باقاعدہ اطلاع دی جاتی ہے جس کے بعد دکانیں عارضی طور پر بند کی جاتی ہے تاہم کچھ دیر بعد معمول کے مطابق کاروبار بحال ہو جاتا ہے ، شہر بھر میں چائے خانے، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ کی دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہے جس کی بنیادی وجہ پولیس کی جانب سےاجازت نامہ ہے مذکورہ معاملات پر سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شہر بھر میں پبلک مقاماتٗپبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے پشاور میں کورونا کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام کی طرف سے احتیاطی تدابیر کو بالکل نظر انداز کیا جارہا ہے اس حوالے سے حکومت کو سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے ۔
تازہ ترین