• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی پڑوسیوں کے گھر میں کھانا پکانے کے لئےگئ بھگ مانگنے والی خواتین نے گھرکا صفا یا کر دیا‘ 2گر فتا ر

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال کی حدود میں خواتین نے بھیک مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لاکھوںروپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کرلیا آئی ایم ایس کے ملازم نذیر احمد ولد غفارسکنہ تہکال بالا نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھر سے باہر تھا بیوی نے اطلاع دی کہ گھر میں چوری ہوئی ہے وہ موقع پر آیاتو بیوی نے بتایا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی پڑوسیوں کے گھر میں کھانا پکانے کے لئے جارہی تھی تو راستے میں بھیک مانگنے والی خواتین آئی جنہیں دس روپے دیکر وہ پڑوسیوں کے گھر گئی واپس آئی تو معلوم ہواکہ بھیک مانگنے والی خواتین اس کے گھر سے 10تولے سونا اور ہزاروں روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہو گئی تھی علاقے میں لگی ہوئی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کرنے کے بعد انہوں نے خواتین کی تلاش شروع کرتے ہوئے دو خواتین کو گرفتار کر لیا جبکہ سونا اور نقدی ان کے باقی ساتھی لیکر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزموں اورسونا کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین