• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماپجگی روڈ پر بے ترتیب ٹریفک عوام کیلئے درد سر بن گئی

پشاور( وقائع نگار) پشاور شہر کے علاقہ کبابیان سے پجگی روڈ تک جانے والی سڑک پر بے ترتیب ٹریفک کی روانی ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے لئے درد سر بن گئی یہاں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے نہ تو کوئی عملہ متعین کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایسے واضح نشانات کے بورڈز لگائے گئے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ٹریفک اصولوں پر عملدرآمد کیا جا سکے اس روڈ پر نہر کے دونوں جانب سڑک بنائی گئی ہے جس پر ہونا تو یہ چاہئے کہ ایک سڑک پر ایک رخ اور دوسری سڑک پر دوسرے رخ کی ٹریفک رواں دواں ہو تاہم اس کے برعکس جانبین سڑکوں پر ٹریفک کی آمد دونوں طرف سے ہوتی ہے ٹریفک عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز گاڑیاں بھی بے ہنگم اور تیز رفتاری سے دوڑاتے ہیں جس سے یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ شامی روڈ اور حسن گڑھی اور دیگر دوسرے علاقوں کی جانب جانے والے راستے جو کہ چوراہے کی صورت اختیار کر گئے ہیں پر اکثر ٹریفک کی بھیڑ لگی رہتی ہے جس سے ٹریفک روانی میں خلل پڑتا ہے اور لوگوں کو کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں سڑکوں پریکطرفہ ٹریفک کے احکامات جاری کرکے اس پر عملدرآمد کیا جائے اور اس سڑک پر حد رفتار بھی مقرر کی جائے تاکہ کوئی بھی ڈرائیور گاڑی کو تیزی سے نہ چلائے جبکہ اس سڑک پر موجود چوکوں میں ٹریفک کی بہتر روانی کی بحالی کے لئے ٹریفک اہلکار کو متعین کیا جائے ۔
تازہ ترین