• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاون ہاتھی کو پاکستان سے 35 سال بعد کمبوڈیا روانہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سے کاون ہاتھی کو لے جانے کے لیے روس کا خصوصی طیارہ کمبوڈیا روانہ ہوا، اس دوران کاون ہاتھی کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیر ملکیوں کی 10رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا روانہ ہوئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہاتھی کے 9 من وزنی کنٹینر کو خصوصی طیارے میں منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینے کے باعث کاون کی روانگی میں دس گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت نے ہاتھی کی اسلام آباد سے کمبوڈیا نان اسٹاپ پرواز میں رکاوٹ کھڑی کی تھی، ہاتھی کمبوڈیا لے جانے والی فلائٹ اتوار کی شام چھ کے بجائے پیر کی صبح  روانہ ہوئی۔

تازہ ترین