• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 15 طلباء کا کورونا ٹیسٹ مثبت

غذر کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 15 طلباء کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غذر کے ضلع بھر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کے 15 طلباء بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹل سمیت کیمپس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام طلبہ کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98ہزارہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8ہزار25 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین