• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد


احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے بعد فرد جرم عائد کی گئی ہے، کیس کی صورتحال ہمارے وکلاء دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عرصےمیں نیب نے مجھ سمیت کسی سے کوئی انکوائری نہیں کی، میں نے اور ساتھیوں نے خود نیب افسران کو ریکارڈ حوالے کیا۔


واضح رہے کہ ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ ناہید درانی، صاحبزادے آغا شہباز، آغا مسیح الدین خان درانی، بیٹیاں صنم درانی، شہانہ درانی، سارہ درانی، طفیل احمد، ذوالفقار، آغا منور علی، غلام مرتضی اور گل بہار شامل ہیں۔

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے نیب گواہان کو 22 دسمبر کو طلب کر لیا، نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف ایک ارب 60 کروڑ سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام ہے۔

تازہ ترین