• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانی نقصان کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا، عاجز دھامراہ

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی عاجز دھامراہ کا ملتان جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ کسی بھی تصادم کی صورت میں ہونے والے جانی نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت، پی ٹی آئی سرکار اور عمران نیازی ہوگا۔

سابق سینیٹر عاجز دھامراہ نے اپنے ایک بیان میں ملتان میں گرفتاریوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے آمرانہ انداز میں کارکنوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، رکاوٹوں کی وجہ سے ملتان میں رکے ہوئے ہزاروں کارکنوں اور انتظامیہ میں تصادم کا خطرہ ہے۔

عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو غلط فہمی ہے کہ وہ آمرانہ ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کارکنوں کو روک پائیں گے، پیپلزپارٹی کارکنوں کو آج تک کوئی آمر بھی اپنا جمہوری حق استعمال کرنے سے روک نہیں سکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم تاسیس کا جلسہ روکنے کے لیے ہوٹلز اور ڈیکوریشن کی دکانیں سیل کر دی گئیں ہیں، آج بھی سندھ سے آنے والے قافلوں کو ملتان انٹرچینج پر روکا جا رہا ہے۔

تازہ ترین