• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں سٹی تھانہ کی حدود میں کبوتر باز نے اپنی عدالت لگالی

چونیاں سٹی تھانہ کی حدود میں کبوتر باز نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے کبوتر چوری کے الزام میں 10سال کے بچے کو زنجیر سے باندھ دیا۔

زنجیر میں بندھے ہوئے بچے کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، بچے کا گفتگو کے بتانا ہے کہ میرے گلے اور پاؤں میں زنجیر ڈال کر باندھ دیا گیا، متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ مجھے باندھنے کے بعد ٹُھڈے، تھپڑ مارے گئے اور تالیاں بجاتے رہے۔

دوسری جانب متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو کبوتر چوری کے الزام میں زنجیروں سے باندھ کر تشدد کیا گیا، اسکول سے چھٹیاں ہونے پر بیٹا اپنے ماموں سے ملنے گلانوالہ گیا تھا۔

بچے کے ورثا کی جانب سے ڈی پی او قصور سے کبوتر باز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کے پیروں میں زنجیر باندھ کر ہماری غربت کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ 

تازہ ترین