• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن خاندان سے الگ ہوکر پہلی کرسمس منانے کیلئے پرجوش

برطانوی شاہی خاندان کے رکن اور ملکہ الزبتھ ثانی کے پوتے پرنس ہیری اپنی شادی کے بعد آنے والی دوسری اور خاندان سے الگ ہوکر امریکا آکر بسنے کے بعد اپنے پہلے آزادانہ طور پر خریدے گئے گھر میں اپنے پونے دو برس کے بیٹے آرچی اور اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ پہلی کرسمس منائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور ان دنوں وہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سانتا باربرا کاؤنٹی میں خریدے گئے 14ملین امریکی ڈالر کے اپنے مینشن کو اس تہوار اور تعطیلات کے سیزن کے لیے خوب سجا اور سنوار رہے ہیں۔ 


یاد رہے کہ دونوں نے گزشتہ برس اپنی پہلی شادی شدہ زندگی کی کرسمس میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے کینیڈا میں واقع گھر میں انکے ساتھ منائی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برس بھی میگھن کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ اپنے داماد پرنس ہیری اور بیٹی میگھن کے ساتھ کرسمس منائیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میگھن کے اسقاط حمل کے بعد سے انکی والدہ انکی کافی مدد کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس برس جولائی سے میگھن کی والدہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ اپنی بیٹی، داماد اور نواسے کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کریں۔

تازہ ترین