• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ایک فلم نہیں بن سکی جس کا انھیں افسوس ہے۔ 

شوبز میں اکثر پروجیکٹس شروع ہونے کے باوجود بجٹ میں کمی کے باعث پورے نہیں ہوپاتے، جس کا سامنا مختلف اداکاروں کو ہوا ہوگا۔ 

تاہم حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بھی اپنے اسی طرح کے تجربے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انھیں اس چیز کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ 


 فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر امیتابھ نے اپنی جوانی میں سائن کی گئی ایک فلم کا فوٹو شیئر کیا۔ 

ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ اس فلم کی تیاریاں تو مکمل کرلی گئی تھیں لیکن یہ فلم بنائی نہیں جاسکی۔ 

اپنے پیغام میں بگ بی نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ انھیں اس فلم کے نہ بننے پر افسوس ہے۔ 


امیتابھ کی جانب سے شیئر کیے گئے اس فوٹو کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ 1980 کی دہائی کی فلم کا پوسٹر ہے۔ 

تازہ ترین