• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر کرنے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 5 رہنما بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم )کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن،رؤف صدیقی،وسیم اختر اور قمر منصور کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوئی گواہ موجود نہیں ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ تاخیر سے درج کیا گیا ہے،ایک ہی واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آرنہیں ہوسکتی ہیں،جب وقوعہ رونما ہوا اس وقت خواجہ اظہار الحسن ملک میں موجود نہیں تھے۔ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج تھے۔

تازہ ترین