• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون پاکستان ہوٹل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نےلاش سول اسپتال منتقل کی جہاں اس کی شنا خت 60سا لہ ساجد علی ولدحسین کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔گھگرپھاٹک پل کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سہراب گوٹھ پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی اسپتال میں اس کی شناخت 55 سالہ محمد جاویدولدریاض کے نام سے ہوئی۔

تازہ ترین