• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی لہر، اجلاس میں الخدمت کی طبی خدمات کا جائزہ لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی زیرصدارت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور الخدمت سندھ کی طبی خدمات کے حوالے سے قباءآڈیٹوریم میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری،جنرل سیکریٹری محمد شاہد اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کورونا ٹیسٹ ،آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ فوری مدد ورسپانس کیلئے صوبائی جنرل سیکریٹری محمد شاہد کی سربراہی میں چھ رکنی ٹاسک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

تازہ ترین