• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرزو فاطمہ شادی کیس، شوہر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے آرزو فاطمہ کے مبینہ اغواءاور کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں ان کے شوہر علی اظہر کی درخواست ضمانت کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی غیرحاضری اور پولیس فائل نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔عدالت نے ملزم علی اظہر کی درخواست ضمانت کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین