• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ کلب صادق کے انتقال سے ملت کا عظیم نقصان ہوا، علامہ حسن ظفر

کراچی (پ ر)معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کے ماموں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اور ماہر تعلیم مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کی مجلس تر حیم اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ باقر زیدی، علامہ فرقان عابدی، علامہ شبیر طاہری، علامہ سجاد رضوی، علامہ حسن مہدی، علامہ کامران عابدی، ریحان اعظمی،کو ثر نقوی،اسد ظفر،قیصر جعفری،جعفر بلگرامی، شہزاد رضا ،سبط رضا اور دیگر شخصیات نے شر کت کی معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا علامہ کلب صادق کے انتقال سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا ہے ۔ اخوت و بھائی چارے کی جو مثال کلب صادق انجام دے گئے اُس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

تازہ ترین