• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویڈ۔19، 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر حاضری شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کوویڈ۔19کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں میں 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر حاضری کے حوالے سے جاری کئے جانے والے حکم نامے سے لازمی خدمات کے محکموں بشمول میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ، فائربریگیڈ اور سٹی وارڈنز ڈپارٹمنٹ کو مستثنیٰ کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بقیہ محکموں میں 50فیصد عملے کی دفاتر / سیکشنز میں روٹیشن (Rotation) کی بنیاد پر حاضری اور دیگر عملے کا گھروں سے کام کے لئے دستیاب رہنا، موبائل فون کھلا رکھنا، پیشگی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑنا اور دفاتر میں آنے والے تمام عملے کے لئے کام کے اوقات کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین