• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت ہے،کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد ودیگر نے شر کت کی۔ کمشنر نے وفد کو کورونا کے پھیلاو کے روکنے کے لئے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد پر زور دیا انہوں نے کہا کہ شادی میں ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہےکھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کر نے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین