• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا سائنس و ٹیکناجی ایوارڈز سے متعلق نظرثانی شدہ قواعد کا نفاذ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے سائنس اور ٹیکنالوجی ایوارڈ نظام پر نظر ثانی کے بعد تبدیل کردیا ہے جس کے بعد نیا نظام یکم دسمبر 2020سے لاگو ہوگا۔اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ایوارڈز کے امیدواروں کا انتخاب ماہرین، اسکالرز، تنظیموں اور متعلقہ شعبوں کے حکام کریں گے۔ نامزد کرنے والوں کو نامزدگی کا مواد فراہم کرنا ہوگا اور وہ ان کی تصدیق اور درستگی کے ذمہ دار ہوں گے۔اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ جو بھی شخص تحقیقی سرگرمیوں میں اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی یا تحقیقی سرگرمیوں میں بے ضابطگی میں ملوث ہوگا اس کو نامزدگی کے دوران ہی مسترد کیا جائے گا۔اکتوبر میں چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے نظر ثانی شدہ ضوابط کو شائع کرنے کے لئے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔
تازہ ترین