• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین کمیونٹی بغیرخوف کے ویکسین ٹرائل میں حصہ لے، ڈاکٹر دانش سلہریہ

بریڈفورڈ(محمد رجاسب مغل )بریڈفورڈ روئل انفرمری ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ اور مریضوں کے ریکروٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دانش سلہریہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل دنیا بھر میں تیز ہو چکے ہیں اس حوالے بریڈفورڈ شہر کو اعزاز حاصل ہے کہ ویکسین کی اس بین الاقوامی تحقیق میں سب سے آگے ہے اور قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، مگر بدقسمتی سے بلیک ایتھنک منارٹی کمیونٹی ویکسین کے ٹرائل میں شامل ہونے کی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بریڈفورڈ میں 600 رضاکاروں کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا کے علاج کی صحیح تشخیص ممکن ہو سکے، انہوں نے ویکسین کے حوالے سے غلط انفارمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر محفوظ اور اس میں کسی قسم کی کوئی ایسی آمیزش نہیں جو کسی مذہب کو مجروح کرتی ہو، ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو بغیر کسی خوف کے ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینا چاہیئے، دوسری جانب کمیونٹی میں ویکسین کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے کہ یہ محفوظ نہیں، بالخصوص ایشیائی کمیونٹی ٹرائل میں شامل ہونے سے ہچکچا رہی ہے ۔ برطانوی حکومت نے اس ویکسین کے چار کروڑ آرڈر پہلے ہی دے دیئے ہیں جس کی مدد سے دو کروڑ افراد کو یہ ویکسین دی جا سکے گی ،کیونکہ ایک انسان کو محفوظ کرنے کیلئےویکسین کی کم از کم دو خوراک دینی ضروری ہو گی، اس وقت ایک درجن سے زیادہ ویکسینوں پر کام ہو رہا ہے جو کہ تجربات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہیں۔
تازہ ترین