• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ بولٹن کا نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارغم

بولٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی والدہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی دادی محترمہ کے انتقال پر یہاں مسلم لیگ ہائوس بولٹن میں ایک ورچوئل تعزیتی اجلاس مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن کی زیرصدارت منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی کے چیدہ چیدہ رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں ایک ایسا عظیم رشتہ ہے جس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور میاں برادران جو اس وقت ایک کڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں بیرسٹر امجد ملک، مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ، کونسلر عتیق الرحمٰن، آفتاب شریف چیئرمین مسلم لیگ (ن) برطانیہ، گریٹر مانچسٹر کے صدر قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر برطانیہ راجہ وحید لہری، سیکرٹری جنرل نارتھ ویسٹ، راجہ جلیل الرحمٰن، سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ راجہ فضل مجدد سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ (ن) بولٹن چوہدری نثار ٹوپہ، مسلم لیگ (ن) بری کے صدر چوہدری عبداللہ صفدر، ملک ابرار حسین، ناصر باجوہ، نائب صدر برطانیہ محبوب خان، ماسٹر محمد یوسف، اختر علی شامل ہیں۔
تازہ ترین