• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے اہداف اور چیلنج، ٹیم میں ذمہ داری دوسروں سے زیادہ، بابر اعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا نظریہ سادہ اور آسان ہے بیٹنگ میں اپنے ابتدائی دور کی غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں ۔ پیر کو ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ جانتا ہوں میرا بھارت میں بھی بڑا فین کلب ہے میری ان سے درخواست ہے کہ مجھے سپورٹ کریں۔ مجھے اچھے لگتا ہے جب میرا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے۔ لیکن میرے اپنے چیلنج اور اہداف ہیں ٹیم میں میری ذمے داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں ۔سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فتح دلانا ہے۔ میرے آئیڈیل محمد یوسف ہیں، خوش قسمت ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اس وقت وقار یونس اور یونس خان جیسے بڑے کھلاڑی موجود ہیں ان کی خدمات سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

تازہ ترین