• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی ہر سال ہونے والا ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ڈیفا ایوارڈ معروف عرب فلم فیسٹیول بیروت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد کرنے والی تنظیم کی جانب سے دیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کا آغاز 2017 میں ہوا تھا اور رواں سال اس کا چوتھا سالانہ فیسٹیول متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں منعقد کیا گیا۔اس فیسٹیول کا انعقاد ہرسال مختلف عرب ممالک اور ریاستوں میں ہوتا ہے اور اس میں جہاں عرب اداکاروں، فنکاروں، ماڈلز اور دیگر شوبز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے، وہیں عرب دنیا میں مقبول دیگر اداکاروں کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔رواں سال ڈیفا کے ایوارڈز پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت امریکی گلوکارہ ایویتا موکوشیان، سوڈانی فلم ساز امجد ابو الالا، موراکین نژاد ڈچ فیشن ڈیزائنر لیلیٰ عزیز اور دیگر اداکاراروں، گلوکاروں اور دیگر شوبز شخصیات کو دیے گئے۔ڈیفا ایوارڈز کی تقریب دبئی میں 29 نومبر کی شب کو منعقد ہوئی، جس میں گلوکاروں نے سر بکھیر کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔سجل علی کو بھی ان کی شاندار اداکاری کے باعث ڈیفا ایوارڈ سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

تازہ ترین