• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کا انتقال میری زندگی کی سب سے بڑی ہچکی ہے، شاہ رخ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ مداحوں کو انتظار ہے کہ کنگ خان اپنی آئندہ فلم کا اعلان آخرکب کریں گے۔ تاہم حال ہی میں شاہ رخ خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔

شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے والدین کے انتقال کا درد شیئر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ ساری باتیں بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ شاہ رخ خان نے انٹرویو میں بتایا کہ کیسے انہوں نے اور ان کی بہن نے اپنے والدین کے انتقال کے بعد خود کو سنبھالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹرویو اس وقت کا ہے، جب رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی’ ریلیز ہوئی تھی۔

اس دوران وہ انڈسٹری کے اپنے کئی دوستوں کا انٹرویو لیتے ہوئے اور ان کی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ اسی سلسلے میں جب رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہاکہ ’میری زندگی کی سب سے بڑی ہچکی ہے میرے والدین کا انتقال،میں 15 سال کا تھا جب میرے والدکا انتقال ہوگیا اور 26 سال کی عمر کا تھا، جب میری ماں کا انتقال ہوا۔

یہ ہمارے دکھوں سے بھرا وقت تھا۔ خالی گھر ہمیں کاٹنے کو دوڑتا تھا،وہ اکیلا پن، درد اور والدین کو کھونے کا دکھ اتنا زیادہ تھا کہ میری زندگی کو جیسے ختم کر رہا تھا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اسے کیسے جھیلا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے طے کیا کہ میں ان کی زندگی کی ہچکی سے ہوئے خالی پن کو اداکاری سے بھر دوں گا۔

تازہ ترین