• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج کلونی کا 25 سال سے اپنے بال خود ہی بنانے اور تراشنے کا انکشاف

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ارب پتی ہولی وڈ اداکار 59سالہ جارج کلونی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے 2013 میں اپنے سات دوستوں کو فی کس 15 کروڑ روپے دیے تھے۔اداکار نے بتایا تھا کہ انہوں نے اس وقت سائنس فکشن فلم ʼگریوٹی میں کام کیا تھا، جس کی ٹیم نے انہیں معاوضے کے طور پر فلم کی کمائی سے کچھ حصہ دینے کا معاہدہ کیا تھا اور اتفاق سے فلم سپر ہٹ ہوگئی تو انہیں بہت ساری رقم ملی تھی۔اداکار نے بتایا تھا کہ بہت زیادہ رقم ملنے کے بعد انہوں نے اپنے قریبی 7 دوستوں کو ایک ویران جگہ پر بلا کر ہر ایک کو 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 15 کروڑ روپے نقد دیے تھے۔اور اب اداکار نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بناتے اور تراشتے ہیں۔ جارج کلونی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے اپنے سر کے بال خود ہی بناتے اور تراشتے ہیں۔جارج کلونی نے انکشاف کیا کہ ان کے بال بہت ہی گھنے، لمبے اور خشک ہیں، اس وجہ سے انہیں خود ہی اپنے بال کاٹنے اور بنانے میں مشکل پیش نہیں آتی۔ جارج کلونی نے بتایا کہ 25 سال قبل ہی انہوں نے سر کے بال بنانے والی مشین ʼفلوبی کا سیٹ خریدا تھا اور آج بھی وہ اسی مشین سے خود ہی اپنے بال بناتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ زیادہ تر انہیں سر کے بال بنانے میں 2 منٹ لگتے ہیں۔ارب پتی اداکار کی جانب سے خود ہی اپنے بنانے کے انکشاف کے بعد کئی لوگ حیران رہ گئے ۔

تازہ ترین