• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر حمایت کی توثیق پر OIC کے شکرگزار ہیں،پاکستان

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)حکومت پاکستان اور عوام او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پختہ اور غیر متزلزل حمایت کی توثیق پر او آئی سی اور تمام رکن ملکوں کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، امت مسلمہ میں اتحاد ، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ تعمیری رابطوں اور کام کیلئے تیار ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے (پیر)کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وزرائے خارجہ کونسل کے افتتاحی سیشن میں جموں و کشمیر کا تنازعہ اجاگر کرنے پر وزرا ئےخارجہ کونسل کے نئے جیئرمین نائیجر، سعودی عرب اور ایشین گروپ میں ترکی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

پاکستان اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن تصفیہ کیلئے جموں و کشمیر تنازعہ پر او آئی سی کے اصولی مؤقف کے واضح اعادہ پر بھی شکرگزار ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ پاکستان 2021 میں 48 ویں سی ایف ایم اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے۔ سی ایف ایم کے ممکنہ چیئرمین کی حیثیت سے ، پاکستان امت مسلمہ میں اتحاد ، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے ساتھ تعمیری رابطوں اور کام کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین