• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل 4روپے مہنگا، پٹرول، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار

ڈیزل 4روپے مہنگا، پٹرول، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار 


اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے جبکہ پٹرول ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 4روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105روپے 43پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 100روپے69 پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 65روپے 29پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62روپے 86پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے اور کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک کیلئے ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ خود برداشت کیا ہے۔

تازہ ترین