• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سودی نظام کیخلاف شرعی درخواست، اسٹیٹ بینک کو موقف پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام معیشت کے خلاف دائر ایک شرعی درخواست کی سماعت کے دوران اسٹیٹ بنک کو آئندہ تاریخ پر اپنا موقف پیش کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی کی سربراہی میں جسٹس شوکت علی رخشانی اور جسٹس ڈاکٹر سید انور پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پیر کے روزسود ی نظام معیشت کے خلاف کیس کی سماعت کی تو ڈاکٹر فرید پراچہ اور پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ سود قرآن و حدیث کے لحاظ سے حرام قطعی ہے اور یہ واحد گناہ ہے جس پر اللہ رب العزت اور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔

آئین کا آرٹیکل 38-F حکومت کو پابند کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر معیشت کو سود سے پاک کرے، 1991میں بھی وفاقی شرعی عدالت ایک تاریخی فیصلہ جاری کر چکی ہے جس کی تائید سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے 1999میں کرتے ہوئے اسے برقرار رکھا تھا ،لیکن بعدازاں نظرثانی میں اس فیصلہ کو واپس بھیجا گیا تھا۔

تازہ ترین