• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک جھگڑے پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا متاثرین کی بحالی کے لئے مبینہ جعلی این جی او بنانے سے متعلق دو خواتین کے مابین فیس بک پر ہونے والے جھگڑے پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ فیس بک جھگڑے پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتی ہے؟ محض ایک درخواست پر خاتن کے اکائونٹس بلاک کرادیئے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا ایف آئی اے ہر درخواست پر پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016(پیکا ) کی دفعات لگا دے گا ؟

سائبر کرائم کے حو الے سے ایف آئی اے کے پاس کتنے تربیت یافتہ تفتیشی افسران ہیں؟ چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے سوموار کے روزرمشا نامی ایک خاتون کی ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف آئی اے نے دو خواتین کی فیس بک لڑائی پر مقدمہ درج کرلیاہے؟

اگر فیس بک لڑائی پر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگے تو پھر اصل کام کون کرے گا ؟ فیس بک جھگڑے پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتی ہے؟ ایف آئی اے نے محض ایک درخواست پر ایک خاتون کے تمام اکائونٹس بلاک کرادیئے ہیں۔

تازہ ترین