• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی سرجری کے سلسلہ میں ورکشاپ

لاہور( پ ر)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اے او سپائن کے تعاون سے ریڑھ کی ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی سرجری کے سلسلہ میں تین ہفتہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف سپائن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز ،میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم اعجاز،پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ شاہ،جنرل اسد قریشی ، پروفیسر ابراہیم پاشا، پروفیسر عارف خان (پشاور)دیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرنجمہ فاروق) (U.Kنے گھرکی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ہمراہ 13مریضوں کی ریڑھ کی ہڈی کے مفت آپریشنز کیے اور دیگر ڈاکٹرز کو Video Linkکے ذریعے علاج معالج کے بارے لیکچرز اور تربیت بھی دی ۔ ڈاکٹر عبداللہ شاہ کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں 13بچوں کے مفت آپریشنز کیے گئے ہیںجبکہ ایک راڈ کی قیمت 13سے 14لاکھ روپے ہے ۔
تازہ ترین