• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی ،30گھروں سے کمپریسر برآمد

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) سوئی گیس کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی 30گھروں سے کمپریسر برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔گیس کمپنی ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 30سے زائد گھروں سے غیر قانونی کمپریسربرآمد کرکے قبضے میں لے لئے جبکہ مکینوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تازہ ترین