• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کا واحد راستہ پی ڈی ایم کی تحریک ہے ،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی نے پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 47ویں برسی پر انہیںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ خان شہید کے نظریات وافکار پر کاربند رہ کر ہی پشتونخوامیپ اپنے قومی اہداف کے حصول کی جاری جدوجہد کو حاصل کرسکتی ہے پارٹی چیئرمین ملی مشر محمو د خان اچکزئی کی رہبری میں جاری اس قومی جدوجہد نے جو شعوروفکربالخصوص پشتون اور بالعموم دیگر مظلوم ومحکوم قوموں میں اجاگر کیا اس کی بدولت آج ہر فرد اپنے آئینی ، انسانی ، جمہوری حقوق کیلئے آواز بلند کررہا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی آج اپنے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 47ویں برسی ایسے حالات میں منارہی ہے کہ ملک کے 22کروڑ عوام پر سلیکٹڈ حکومت مسلط ہے جس نے عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف نہیں دیا بلکہ ہر شعبہ زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری مسلط کردی گئی ہے۔غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی گئی ہے ۔ اس سلیکٹڈ حکومت سے نجات کاواحد راستہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ہے جس کی جمہوری تحریک میں پشتونخوامیپ اپنے قائد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے ۔ 
تازہ ترین