• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایف اے کا بلیلی روڈ کے معروف ہوٹل سمیت 2جنرل سٹور کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے بلیلی روڈاورکوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر اشیاءخوردونوش کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئےایک معروف ہوٹل سمیت دو جنرل سٹورز پر جرمانے عائد کردئیے۔ بی ایف اے حکام نے علاقے میں قائم کھانے پینے کے مراکز کے مالکان کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی تیاری و فروخت اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی،ہوٹل کو مضرصحت چائنیز نمک ملے مصالحہ جات ، زائد المیعاد فوڈ کلرز کی برآمدگی اور ناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا جبکہ جنرل سٹورز کے خلاف ممنوعہ و غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔معائنے کے دوران متعدد کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے ،بی ایف اے حکام نے ہوٹلوں ، جنرل سٹورز ،ملک شاپس اور نان شاپس کی چیکنگ کی ، دوران معائنہ برآمد ہونے والی ممنوعہ ، زائدالمیعاداور مضر صحت اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین