• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی میں سوتیلے بیٹے کی فائرنگ ٗوالدہ شدید زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ریگی کی حدود برج ڈھیرے میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے والدہ کو شدید زخمی کردیا ۔مسماۃ محمدہ زوجہ شاہ نواز نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ دس سال قبل شاہ نواز کی پہلی بیوی فوت ہو ئی تھی جس سے شاہ نواز کاایک بیٹا عبداللہ تھا اس کے بعد اس نے شاہ نوا ز کے ساتھ شادی رچائی تھی جس پر شاہ نواز کا بیٹا عبداللہ ناراض ہو کر اپنے ماموں شفقت اللہ کے گھر رہائش پذیر ہو گیا تھا گزشتہ روز گھریلو تنازعہ پر عبداللہ اپنے ماموں شفقت کے ہمراہ ان کے گھر آیا اوراس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی مجروحہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزم واردات کے بعد فرارہو گیا ۔
تازہ ترین