• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرش بندی کا کام مکمل نہ ہونے پر ٹرانسپورٹروں کا احتجاج کا اعلان

پشاور(وقائع نگار) جنرل بس سٹینڈ میں فرش بندی کا کام مکمل نہ ہونے پر پشاور کے ٹرانسپورٹروں نے سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکسز دینے کے باوجود ٹرانسپورٹ اڈوں کو ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کرنا افسوسناک ہے ایک بیان میں پبلک ٹرنسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی ، متحدہ ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر نور محمد مہمند ، مہمند ٹرانسپورٹ یونین کے صدر محمد عالم اور شاہین ٹرانسپورٹ یونین کے صدر صاحب شاہ یوسفزئی نے کہا کہ معمولی بارش ہوتے ہی جنرل بس سٹینڈ میں پانی ہفتوں تک کھڑا رہتا ہے حکومت نے ٹرانسپورٹروں کی شدید احتجاج پر جنرل بس سٹینڈ میں فرش بندی کا آغاز کر دیا اور تقریباً چالیس فیصد فرش بندی کر لی تاہم اب اس پر کام روکا ہوا ہے حالیہ بارش کا پانی اب بھی کھڑا ہے جس سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جگہ جگہ کیچڑ کے ڈھیر پڑے ہیں لیکن حکومت اس اہم مسئلے کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز سالانہ کروڑوں ٹیکسز دیتے ہیں لیکن اس کے بدلے کچھ نہیں دیا جا رہا جس سے ان کی مشکلات میں روزانہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کہ جنرل بس سٹینڈ میں فرش بندی کا عمل مکمل کیا جائے ورنہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کریں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین