• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان محسود نے 38 واں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا



پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 38 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان مسحود نے اسٹار جمپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ بنایا، انہوں نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 اسٹار جمپس کیے

عرفان محسود کی جانب سے توڑا جانے والا یہ ورلڈ ریکارڈ اس سے قبل 22 اسٹار جمپس کا تھا۔

عرفان محسود کو گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے تصدیقی ای میل جاری کردی ہے۔

تازہ ترین