• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کا اپنی دلکش تصویر ڈیلیٹ نہ کرنے کا فیصلہ

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے اپنی دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اسے ڈیلیٹ نہ کرنے کا فیصلہ بھی سُنا دیا۔

ملالہ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے آج کل ٹرینڈ کی صورت اختیار کرتا کیپشن اپنے انداز سے لکھا۔


انہوں نے لکھا کہ ’اس تصویر میں بہت دلکش دکھائی دے رہی ہوں، میرا اسے ڈیلیٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تصویر کھینچنے والی دوست کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کریڈٹ دیا۔

خیال رہے کہ ملالہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی روزمرہ کی مصروفیات شیئر کررہی ہیں۔

اس سے قبل ملالہ یوسفزئی برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن اور برطانوی چانسلر رشی سناک سے سخت مایوس دکھائی دیں۔

ملالہ خواتین کی تعلیم کیلئے فنڈز نہ دینے پر بورس جانسن اور رشی سناک پر برہم ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’مجھے بورس جانسن اور رشی سناک کی پالیسیز کی طرف سے سخت مایوسی ہے۔‘

تازہ ترین