• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کا بیٹا نہایت ہی پُرسکون بچہ ہے، ہمایوں سعید

فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کے معروف اداکار ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ اداکار حمزہ علی عباسی کا بیٹا مصطفیٰ نہایت ہی پُرسکون بچہ ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ہمایوں سعید کے ساتھ اُن کی اہلیہ ثمینہ اور ثناء شاہنواز بھی موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں ہمایوں سعید نے مصطفیٰ حمزہ عباسی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے جبکہ مصطفیٰ اداکار کے ساتھ بہت خوش  نظر آرہا ہے۔

ہمایوں سعید نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ مصطفیٰ حمزہ عباسی ایک پیارا اور پُرسکون بچہ ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’جب میں نے اسے گود میں لیا تو اس میں حیرت انگیز اور خوشی کا احساس تھا جس کے بعد مجھے اچانک احساس ہوا کہ حمزہ نے ناصرف شادی کی ہے بلکہ اس کا ایک خوبصورت سا بیٹا بھی ہے۔‘

اُنہوں نے حمزہ علی عباسی کے اہلخانہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کے اہلخانہ کو نظرِ بد سے بچائے اور مصطفیٰ کو ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور صحت و تندرستی عطا کرے آمین۔‘

ہمایوں سعید نے تین گھنٹے پہلے ہی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 74 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین